واشنگٹن: سابق امریکی صدر کو ٹارگٹ لیٹر مل گیا، تفتیشی ادارے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپٹل ہل حملے پر اکسانے کے کیس میں شاملِ تفتیش کرلیا ہے جہاں ان پر فردِ جرم عائد کیے جانے اور گرفتاری کا بھی خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 6 جنوری حملہ کیس مین شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔ کیپٹل ہل پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے پر تشدد ہنگامہ آرائی کی جس کی ذمہ داری ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد کی جارہی ہے۔
بھارت کے خلائی مشن میں نوجوان مسلم سائنسدان بھی شامل
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے شاملِ تفتیش کیا جارہا ہے اور خدشہ ہے کہ مجھے گرفتار بھی کیا جائے گا۔ ٹارگٹ لیٹر اسپیشل کونسل نے بھیجا تھا جس میں گرانڈ جیوری مجھے نشانہ بنا رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ لیٹر میں تحریر ہے کہ میں 2020ء کے صدارتی انتخاب کے نتائج تبدیل کرنے کے الزام میں گرانڈ جیوری کی تحقیقات کا ہدف ہوں۔ واضح رہے کہ ٹارگٹ لیٹر کی موصولی کے بعد عموماً فردِ جرم عائد کیے جانے کی کارروائی شروع ہوجاتی ہے۔
خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکا کی خارجہ پالیسی میں اتار چڑھاؤ آئے جبکہ اس دوران کورونا وائرس کے باعث دنیا معاشرتی بحران کا شکار ہوئی۔ امریکا میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔