ڈونلڈ ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یقین دہانی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈونلڈ ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یقین دہانی
ڈونلڈ ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یقین دہانی

ڈیووس: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران پاک امریکا تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گزشتہ روز کی ملاقات کو مفید اور حوصلہ افزا قرار دیا۔ 

وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اہم ملکی و بین الاقوامی معاملات پر گفتگو کی۔

ملاقات کے حوالے سے وزیر خارجہ نے بتایا کہ دونوں سربراہانِ مملکت کے درمیان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)  پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی جس کے دوران وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو حمایت کا کہا۔ 

وزیر خارجہ کے مطابق امریکی صدر سے ملاقات کے دوران مسئلۂ کشمیر پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم نے کشمیر کی موجودہ صورتحال  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلے کے حل کے لیے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کی۔

سربراہانِ مملکت کی ملاقات کو خوش آئند اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر کے ساتھ ساتھ افغان امن عمل پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ پاک امریکا تعلقات کو ایک نئی جہت ملی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر گزشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں امریکی ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے علاوہ پاکستانی وفد کے اراکین بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے دوبارہ ملاقات پر خوشی ہوئی۔ٹرمپ

Related Posts