جنسی اداکارہ کو رقم دینے کے کیس میں ٹرمپ مجرم قرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو امریکی میڈیا

امریکی عدالت نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پورن اداکارہ کو رقم دینے کے کیس میں مجرم قرار دے دیا۔

عدالت نے ڈونلڈٹرمپ کو غیرمشروط طور پر الزامات سے بری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ٹرمپ کو جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ کوئی جرمانہ ہو گا۔

عدالت نے پیسے دے کر چھپانے کا جرم ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر ہش منی کیس میں مجرم ہیں۔

پسوڑی گرل ’شے گل‘ کیسے بنیں، دلچسپ انکشاف

خیال رہے کہ گزشتہ سال مئی میں امریکی عدالت نے فحش اداکارہ کو رقم کی ادائیگی سے متعلق کیس میں ٹرمپ پر عائد الزامات درست قرار دیتے ہوئے انہیں مجرم قرار دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کیے گئے تھے، جیوری نے تمام 34 الزامات کو درست قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔

اس سماعت کو روکنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم آخری لمحے میں ان کی یہ درخواست مسترد کر دی۔

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس جان رابرٹس اور جسٹس ایمی کونے بیریٹ نے چار کے مقابلے میں پانچ ججوں کے اکثریتی فیصلے سے عدالت نے یہ درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔

Related Posts