ڈونلڈ ٹرمپ منفی روش پر قائم، جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Donald Trump refuses to attend Biden's inauguration

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نو منتخب صدر منتخب جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔ اس کے جواب میں جو بائیڈن نے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ ٹرمپ اس تقریب میں موجود نہ ہوں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بائیڈن نے تشکیل کردہ حکومت کی ترجیحات کا بھی انکشاف کیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس سے امریکی معیشت کی بحالی اور ویکسین کی تقسیم کے اہتمام پر توجہ دی جائے گی۔ ان کی گفتگو سے اشارہ ملتا ہے کہ نئی انتظامیہ میں بہت سی نئی چیزیں شامل ہوں گی۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں وضاحت کی کہ 24 مرد اور خواتین کابینہ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹیم میں شامل تمام افراد پہلے روز سے ہی کام کرنے کو تیار ہیں۔ بائیڈن نے امید ظاہر کی کہ سینیٹ ان تقرریوں کو جلد منظور کرے گا۔

مزید پڑھیں: امریکی عوام کو اکسانے پر ٹویٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کااکاؤنٹ بندکردیا

ٹرمپ نے زور دیا تھا کہ جن امریکیوں نے انہیں ووٹ دیا ان کے ساتھ غیر مناسب سلوک نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نئے صدر جو بائیڈن کے حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔

انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا ،جن 75 ملین محب وطن لوگوں نے مجھے ووٹ دیا ان کے ساتھ خراب سلوک نہیں کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہر ایک کے لیے جس نے مجھ سے پوچھا میں بائیڈن کی حلف برداری میں شرکت نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بائیڈن کی حلف برداری سے ایک روز قبل ہی فلوریڈا میں قائم اپنی ریزورٹ کے لیے روانہ جائوں گا۔

Related Posts