واشنگٹن: امریکی گلوکارہ چیریلین عرف چِر نے ملک کے صدرپر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہم وطن عوام کو بغیر سوچے سمجھے قتل کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہمارے ووٹوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے نہ ہی وہ کورونا وائرس سے مرنے والے امریکی عوام کی کوئی قدر کرتے ہیں۔
پیغام میں گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے بچوں کو (لاک ڈاؤن کے دوران )پنجروں میں قید رہنے پر مجبور کر رہے ہیں اور ہمارے ڈاکٹرز اِس لیے مر رہے ہیں کیونکہ ٹرمپ ان کی حفاظت نہیں کرتے۔
گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بغیر کچھ سوچے سمجھے امریکیوں کو قتل کرتے ہیں اور وہ محض تعریف پانے کیلئے ریلیوں میں عوام کو ہلاک کرتے ہیں۔
trump Cares Nothing About Our Vets,Our Country,Ppl Who Are Dying of Covid,Ppl From Black Lives Matter,Kids He Keeps????In Cages,Nurses,& Drs Who Are Dying Because He Wont Protect Them,HE KILLS AMERICANS WITHOUT A THOUGHT,HE KILLS 4 ADULATION AT RALLIES☠️ https://t.co/ICvqOG5fBE
— Cher (@cher) July 11, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی گلوکارہ چیریلین المعروف چِر نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کے صدارتی فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو جانور قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر3 روز قبل اپنے پیغام میں امریکی گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ لوگ ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں، حالات ناقابلِ یقین ہیں اور طبیعت میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی گلوکارہ چیریلین نے ٹرمپ کو جانور قرار دے دیا