امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال منتقل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال منتقل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال منتقل

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر سانس لینے میں دشواری کا سامنا کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے پوری امریکی قوم پریشان ہے جو ماسک لگائے خود چل کر ہسپتال منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر پر سوار ہو گئے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا وائرس کے باعث بخار، کھانسی اور سینے میں درد کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں جس کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر ان کے حامیوں پر بجلی بن کر گری، انتخابی مہم کی تمام تقریبات ورچؤل کردی گئی ہیں یا پھر انہیں کچھ وقت کیلئے ملتوی کیا جارہا ہے۔ آئندہ چند روز تک صدر ٹرمپ ملٹری ہسپتال میں رہیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ ہسپتال سے ہی صدارتی امور سرانجام دیں گے۔ خاتونِ اول میلانیہ ٹرمپ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی تھیں جن کے علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ وائٹ ہاؤس ڈاکٹر کے مطابق صدر ٹرمپ کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے دُنیا بھر میں 10 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد ہلاک

Related Posts