ڈونلڈ ٹرمپ روس یوکرین جنگ بندی کیلئے پر امید، بڑا دعویٰ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Donald Trump
(فوٹو: citizensforethics)

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ بندی کی امید ظاہر کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں دونوں ممالک میں مکمل جنگ بندی ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق روس نے یوکرین پر 3 سال قبل حملہ کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین جھڑپیں، حملے اور دو طرفہ ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے خلاف بلند بانگ دعووں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تاہم یوکرین کا ساتھ دینے والے امریکا نے جنگ سے یوٹرن لے لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے روس جنگ بندی کے منصوبے کیلئے تیار ہوجائے گا۔ ہم یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس میں آنے کی دعوت دوبارہ دیں گے اور اسی ہفتے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے بھی بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب جدہ میں امریکا یوکرین مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ فرانسیسی صدر نے مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔ صدرایمانویل میکرون کا کہنا ہے کہ 30 روزہ جنگ بندی ایک اہم پیشرفت ہوگی۔

منگل کے روز یوکرین نے امریکا سے جدہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ امریکی صدر سے ملاقات اور تلخ کلامی کے بعد دونوں رہنماؤں کے مابین جنگ بندی پر پیشرفت کو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے۔

Related Posts