ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک، ٹویٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کااعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک، ٹویٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کااعلان

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کے خلاف اینٹی سنسرشپ کے تحت قانون چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا ہے کہ تینوں بڑی کمپنیوں نے ان پر غلط طور پر پابندیاں عاید کی ہیں اور ان کے اظہاررائے کے حق کودبایا ہے۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میں امریکا فرسٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مل کر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں فیس بک، گوگل اور ٹویٹر کے ساتھ ساتھ ان کے چیف ایگزیکٹو افسروں مارک زکربرگ، سندرپچائی اور جیک ڈورسی کے خلاف قانونی مقدمہ دائر کررہا ہوں۔

75 سالہ سابق امریکی صدر نے کہا کہ ملک کی یہ بڑی ٹیک فرمیں غیرقانونی اور غیرآئینی سنسرشپ کے نفاذ کا ذریعہ بن چکی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میرے حق کو جبراً مجھ سے چھینا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں۔ امریکی محکمۂ خارجہ

واضح رہے کہ فیس بک اور ٹویٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ پر کوئی تحریر پوسٹ کرنے پر پابندی عاید کررکھی ہے۔سوشل میڈیا کی ان دونوں ویب سائٹس نے یہ فیصلہ 6جنوری کو واشنگٹن میں یوایس کیپٹول پر ان کے حامیوں کے حملے کے بعد کیا تھا۔

Related Posts