آپریشنل وجوہات کی بنا پر منگل کو کراچی ایئر پورٹ سے مختلف ائیر لائنوں کی پروازیں منسوخی و تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ کی دو طرفہ پروازیں پی کے 310 اور 311 منسوخ کی گئیں جبکہ نجی ملکی ایئر لائن کی کراچی اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں پی اے 200 اور 201 بھی کینسل کی گئیں۔
غیر ملکی ایئر لائن کی ملائیشیا کے دار الحکومت کوالا لمپور سے کراچی کی دو طرفہ پروازیں بھی منسوخ ہوئیں جبکہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی جدہ سے کراچی کی پرواز پی کے 832 کو بھی منسوخ کیا گیا۔
پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 301 میں ایک گھنٹے کی تاخیر رہی جبکہ نجی ملکی ایئر لائن سیرین ایئر کی کراچی و اسلام کی پروازوں کے درمیان تین گھنٹے سے زائد کی تاخیر رہی۔