انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، 215 روپے کا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 215 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 99 پیسے کے اضافے سے 214.88 روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ 4 روپے کے اضافے سے 217 روپے ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹوکرنسی پلیٹ فارم کو برطانیہ میں صارفین کی مالیاتی خدمات کی منظوری مل گئی

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں چار ہفتے مسلسل گراوٹ کے بعد پہلا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 12 اگست تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 12 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 5 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

Related Posts