انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

usd price in pakistan

کراچی: انٹر بینک میں آج فاریکس ڈیلرز کے مطابق  ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ ڈالر 158روپے 57پیسے سے کم ہو کر 158روپے 30 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی۔ ڈالر کی قیمت 158 روپے 90پیسے سے کم ہو کر 158 روپے 80 پیسے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر نے ایک لاکھ امیر افراد کو نوٹسز جاری کردئیے

یاد رہے کہ مالی سال 2018ء کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 139 روپے 40 پیسے تھی ۔ رواں مالی سال کے دوران ڈالر کی قیمت میں 19 روپے 40 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ موجودہ حکومت کے آغاز کے وقت ڈالر کی قیمت 122 روپے تھی، جو  ڈالر کی موجودہ قیمت 158 روپے 80 پیسے کے مقابلے میں  36 روپے 80 پیسے کم رہی۔

دوسری طرفاسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی کے دوران ملک کے جاری (کرنٹ اکاؤنٹ) مالی خسارے میں رواں ماہ کے دوران 73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ مالی سال کے دوران اسی مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 13 کروڑ ڈالر تھا جس میں 72.81 فیصد کمی ہوئی اور رواں مالی سال جولائی میں یہ خسارہ 57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

مزید پڑھیں:ملک کے جاری مالی خسارے میں جولائی کے دوران 73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک

Related Posts