ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈالر کی قیمت

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ڈالر کی نئی قیمت 285روپے کی سطح پر آگئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے، ڈالر کی قیمت مسلسل تیسرے روز کم ہوئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار نظر آتا ہے۔ آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 54پیسے کم ہوگئی۔

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 7فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ

انٹر بینک میں آج ڈالر کی نئی قیمت 285روپے 25 پیسے ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت کم ہوئی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں ملک میں درآمدات و برآمدات کے توازن اور تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

سینیٹ کے اجلاس میں 5ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی قرارداد پیش

دوسری جانب آج کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ آغاز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس 205 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 57 ہزار 577 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جسے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران سالانہ 7فیصد اضافہ ہوا۔نگران حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث براہِ راست سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔

Related Posts