ملک میں ڈالر مزید مہنگا، روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوگیا
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوگیا

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور روپے کی قدر آج مزید کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

 انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.56 روپے اضافہ ہو اہے، جس کے بعد ڈالر 207 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا ملک بھر میں 100 یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا اور ہفتہ وار کاروبار کے دوسرے دن کے ابتدائی لمحات سے ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان تیز رفتار رہی۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور ایک ڈالر 2 روپے 38 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد ڈالر 206 روپے 94 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.50 روپے کے اضافے سے 207 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

Related Posts