آئی ایم ایف کی قسط بھی کام نہ آئی، ڈالر پھر مہنگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف سے قرض کی قسط ملنے کے باوجود روپیا کی قدر میں استحکام نہ آسکا، ڈالر ایک بار پھر روپیا کو روند کر آگے بڑھ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 221 روپے 42 پیسے ہوگئی۔ 

گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف (IMF) کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 16 کروڑ دالر قرض مل گیا ، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔

منگل کے روز بھی ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار ہے۔

پیرکو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 88 پیسے بڑھ کر 219 روپے 86 پیسے ہوگئی تھی، منگل کے روز اس میں مزید اضافہ دیکھا گیا اور ایک امریکی ڈالر 222 روپے کی سطح پر آگیا تاہم کاروباری اوقات کے اختتام پر ڈالر کی قدر221 روپے 42 پیسے رہی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور ایک ڈالر کی قیمت فروخت 232 روپے پر جاپہنچی۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

Related Posts