ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ: تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ: تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ: تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی  بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں 3 روپے سے زائد اضافہ ہوا۔

انٹر بینک میں آج  تجارتی ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا۔  جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 165 روپے تک جا پہنچی۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی خرید میں حکومت کی طرف سے شرحِ سود کے فیصلے کے بعد اضافہ ہوا جس سے عارضی طور پر ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ 3 دنوں کے دوران ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 33 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے قومی خزانے پر 600 ارب روپے کے بوجھ کا اضافہ ہوا ہے۔

سالِ گزشتہ کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان شروع ہوگیا تھا جبکہ رواں ماہ کے دوران اِس رجحان میں شرحِ سود کے فیصلے کے بعد مزید تیزی آئی ہے۔

Related Posts