کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث روپیہ قدرے مستحکم ہونا شروع ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز پرڈالر 1روپے 47 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 221 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 222 روپے47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 4 ارب یورو تک بڑھایا جاسکتا ہے،کاشف اشفاق
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 113 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41253 ہو گیا ہے۔