عوام کیلئے خوشخبری، پاکستان میں ڈالر کی قیمت گرگئی، سونا بھی مزید سستا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold has become more expensive in Pakistan

کراچی :انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا3ڈالر سستا ہو کر 1732ڈالر ہو گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 45پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.75روپے سے کم ہو کر 155.30روپے اور قیمت فروخت155.85روپے سے کم ہو کر 155.40روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں:غریب کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، حنیف گوہر نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی حقیقت کھول کر رکھ دی

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر50پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.70 روپے سے کم ہو کر155.30روپے اور قیمت فروخت 156.10روپے سے کم ہو کر 155.60 روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 184.50روپے سے کم ہو کر183روپے اور قیمت فروخت16روپے سے کم ہو کر185روپے پر آ گئی اسی طرح2.50روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 214.50روپے سے کم ہو کر 212 روپے اور قیمت فروخت216.50روپے سے کم ہو کر214روپے پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا3ڈالر سستا ہو کر 1732ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہو گئی۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 100روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ7ہزار200روپے ہو گئی اسی طرح 85 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت91 ہزار 907روپے پر آ گئی ۔

Related Posts