راولپنڈی:فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں چائنا کی فیکٹری جس کا نام ٹائم سرامک ہے، اس فیکٹری میں سینکڑوں پاکستانی مزدور کام کرتے ہیں جبکہ موجودہ حالات کے پیش نظر جب پوری دنیا میں کرونا وائرس وباء کے باعث لاک ڈاؤن ہے جبکہ اس فیکٹری میں چائنیز کتے ذبح کر کے کھا رہے ہیں۔
یہاں کام کرنے والے ورکرز نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسی طرح کتے ذبح کرکے کھائے جاتے رہے تو کرونا وائرس کی وباء ہمیں بھی لگ جائے گی،ابھی تک انتظامیہ یا کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ان چائنیز کو کتے کاٹنے اور کھانے سے نہیں روکا ہے۔
اس علاقے کے مکینوں میں شدید خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے اور علاقہ مکینوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان چائنیز کو موجودہ حالات کے پیش نظر کتے کھانے اور کاٹنے سے فوری طور پر روکا جائے۔
کیونکہ فیکٹری کے اردگرد ساری رہائشی آبادی مسلم ہے، چھوٹے چھوٹے بچے خواتین اور بوڑھے بزرگ شامل ہیں، اگر خدانخواستہ یہ وائرس پھیل گیا تو اندازہ نہیں کتنے لوگ اس مرض میں مبتلا ہوجائیں گے،اس لئے گورنمنٹ کو فوری طور پر ان چائنیز کو روکنا ہوگا تاکہ ہماری زندگیاں محفوظ رہیں۔
علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام بالخصوص وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر صحت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس ساری صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور کتوں کو ذبح کرکے کھانے کے عمل کو فوری طور پر بند کرایا جائے۔