پاکستان کی دلکش اور خوبصورت اداکارہ صبا قمر نے مہوش حیات اور ماہرہ خان کے بارے میں رائے کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ نے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے جہاں پر ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ماہرہ خان اور مہوش حیات اُن کی دوست نہیں ہیں البتہ وہ بحیثیت ایک انسان دونوں اداکاراؤں کی بہت زیادہ عزت کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فروری 2022ء میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک سوال کا جواب کا سیشن رکھا تھا جس دوران انہوں نے اپنے پروجیکٹس کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فلم میں ہم جنس پرستوں کے کردار، ڈاکٹر اسٹرینج کو خلیجی ممالک میں پابندی کا سامنا