کیا عمران خان شراب نوشی کرتے ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایکس

معروف اداکار بہروز سبزواری نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے انکشاف ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ عمران خان کے ساتھ شراب پی ہے۔

بہروز سبزواری نے ”ایف ایچ ایم پوڈ کاسٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخر میں ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے، یہ قیدی نمبر 804 جیتے گا، آپ لکھ لیں، کیوں کہ وہ سچا ہے۔ بہروز سبزواری نے کہا کہ میں نے شوکت خانم میں عمران خان کے ساتھ 24 سال گزارے ہیں۔

بہروز سبزواری نے بتایا کہ 08-2007 میں ایم کیو ایم نے کراچی میں عمران خان کا داخلہ بند کر رکھا تھا، تو میں نے خان صاحب سے کہا کہ آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے، آپ میڈیا پر الطاف حسین کو کیوں برا بھلا کہتے ہیں؟

بہروز کے مطابق عمران خان نے جواب دیا کہ یار تجھے نہیں پتا، یہ بڑے ح٭٭٭ لوگ ہیں اور گالیاں دینے لگے۔

بہروز نے بتایا کہ میں نے انہیں کہا کہ یہ بات ہمیں بھی پتا ہے، بہت برے ہیں لیکن آپ کو کہنے کی کیا ضرورت ہے، لیکن انہوں نے نہیں سنا۔

بہروز سبزواری نے مزید کہا کہ خان صاحب کی خامی یہی ہے کہ ان میں لچک نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ دوسرا ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ کوکین لیتا ہے، ان کے ساتھ کئی مرتبہ شراب پی ہے لیکن خان صاحب نے کبھی ایک ڈرنک سے زیادہ نہیں پی۔

واضح رہے کہ ایف ایچ ایم نے بہروز سبزواری کا یہ انٹرویو وائرل ہونے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اسے یوٹیوب سے ہٹا دیا۔

Related Posts