کوئٹہ میں بارش، سڑکوں پر او پی ڈی کرنے والے ڈاکٹر کام بند کرنے پر مجبور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ میں بارش، سڑکوں پر او پی ڈی کرنے والے ڈاکٹر کام بند کرنے پر مجبور
کوئٹہ میں بارش، سڑکوں پر او پی ڈی کرنے والے ڈاکٹر کام بند کرنے پر مجبور

سندھ اور شمالی علاقہ جات کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی بارش شروع ہوگئی ہے، موسلا دھار بارش کے باعث سڑکوں پر احتجاجاً او پی ڈی کرنے والے ڈاکٹرز کام بند کرنے پر مجبور جبکہ مریض علاج سے محروم ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث معالجین نے کوئٹہ میں سڑکوں پر او پی ڈی کی سروس بند کردی۔ ڈاکٹرز نجکاری اور سہولتیں نہ دئیے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 630نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد میں اومی کرون کے 64 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوگئے

بلوچستان کے باصلاحیت ڈاکٹرز نے احتجاج کے باوجود مختلف بیماریوں میں مبتلا شہریوں کا علاج جاری رکھا، تاہم گزشتہ 5روز سے سڑک پر جاری او پی ڈی سروس بند کرنی پڑی۔

مریضوں کی بڑی تعداد او پی ڈی سروس نہ ہونے سے علاج سے محروم رہ گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران بھی عوام کی خدمت جاری رکھی گئی تاہم اب ہم مجبور ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہم اپنے حقوق کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ ہمیں نجکاری کا سامنا ہے اور ضروری سہولیات نہیں دی جارہیں۔ حکومتِ وقت کو ہمارے مسائل حل کرنا ہوں گے۔ 

Related Posts