دل کا درد ڈرامہ نکلا، ڈاکٹرز نے حلیم عادل شیخ کو فٹ قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت صنعت و تجارت سمیت دیگر شعبوں پرتوجہ دے رہی ہے، حلیم عادل شیخ
حکومت صنعت و تجارت سمیت دیگر شعبوں پرتوجہ دے رہی ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے دل میں درد ڈرامہ نکلا، طبی ماہرین نے پی ٹی آئی رہنماء کو مکمل فٹ قرار دیدیا۔

ڈاکٹرز کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو دل کا عارضہ لاحق نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق این آی سی وی ڈی کے ڈاکٹرز نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ حلیم عادل شیخ کی ای سی جی رپورٹ بالکل صحیح ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ کا دل بہتر کام کررہا ہے، حلیم عادل شیخ کی ایکوٹیسٹ، کارڈیک بائیومیکر رپورٹ بھی نارمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق دل کا عارضہ نہ ہونے پر حلیم عادل شیخ کو شعبہ آرتھو پیڈک جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ حلیم عادل شیخ کو21 فروری کی رات 10بجے ادارہ امراض قلب لایا گیا تھا جب انہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔

پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر پولیس نے قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید پڑھیں: آئی جی سندھ کی تبدیلی اب ناگزیر ہوچکی ہے، گورنر سندھ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف کراچی کے ضلع ملیر میں واقع میمن گوٹھ تھانہ میں ایف آئی آر نمبر 48/2021 درج کی گئی جس میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے علاوہ دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔

سندھ پولیس نے حلیم عادل شیخ کے خلاف 3 مزید مقدمات بھی درج کر لیے جن میں غیر قانونی اسلحے کی نمائش اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ چاروں مقدمات گزشتہ روز حکومت کی مدعیت میں درج ہوئے۔

Related Posts