کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمارا واحد دفاع ہیں۔مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمارا واحد دفاع ہیں۔مرتضیٰ وہاب
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمارا واحد دفاع ہیں۔مرتضیٰ وہاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمارا واحد دفاع ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ وائرس کے خلاف دفاع میں صرف ہمارا ہراول دستہ نہیں بلکہ یہ وہ واحد صف ہے جو کورونا کے خلاف ہمارے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عوام سے اپیل کی کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ جو بتائے، اسے سنیں کیونکہ یہ آپ کے فائدے کے لیے ہے جبکہ یہ ہمارے بڑوں اور پیاروں کی زندگیوں کیلئے بہتر ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مخیر حضرات اور اداروں کو کراچی کے لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔غریب بستیوں میں لوگ امداد کے منتظر ہیں جبکہ سرکاری سطح پر یہ کام ممکن نظر نہیں آرہا۔

میئر کراچی نے گزشتہ روز ایدھی ہوم سہراب گوٹھ کے دورے کے موقعے پر  کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے سے وابستہ کمپنی نے 500 راشن بیگز جس میں ایک ماہ کا راشن موجود ہے، کراچی بھیجے ہیں جو مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی کو سنگین صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، میئر کراچی

Related Posts