کورونا وائرس سے متاثر 20 ممالک کی فہرست جاری، بھارت 19واں ملک قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت، کورونا کے وار مزید تیز، ایک دن میں دو لاکھ کیسز سامنے آگئے
بھارت، کورونا کے وار مزید تیز، ایک دن میں دو لاکھ کیسز سامنے آگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس کے مطابق وائرس سے سب سے زیادہ متاثر 20 ممالک کی فہرست میں بھارت نے بھی جگہ بنا لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے ایسے 20 ممالک کی فہرست شائع کی جہاں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔

فہرست کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سب سے اموات امریکا، اٹلی، اسپین، فرانس، برطانیہ، بیلجیم، ایران، جرمنی اور چین میں ہوئیں جبکہ اس فہرست میں بھارت انیسویں نمبر ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کے باعث 47 ہزار676 افراد، اٹلی میں 25 ہزار، اسپین اور فرانس میں 21 ہزار، برطانیہ میں 18 ہزار جبکہ ایران اور جرمنی میں 5 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

چین اور نیدرلینڈز میں 4 ہزار، برازیل اور ترکی میں دو ہزار، کینیڈا اور سویڈن میں 1 ہزار 900 جبکہ پرتگال میں 785 افراد لقمۂ اجل بنے۔

ہمسایہ ملک بھارت اس فہرست میں 19ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 681 ہو گئی ہے جبکہ کورونا وائرس بھارت سمیت دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں پھیل رہا ہے۔ 

https://twitter.com/theworldindex/status/1253149464463892480

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں26 لاکھ 37ہزار افراد متاثر جبکہ 1لاکھ84 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 26لاکھ37ہزار790افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 20فیصد (1لاکھ 84 ہزار230) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے26 1لاکھ 84ہزار افراد ہلاک

Related Posts