کیا آپ یوٹیوب کی یہ خفیہ ٹِرک جانتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا آپ یوٹیوب کی یہ خفیہ ٹِرک جانتے ہیں؟
کیا آپ یوٹیوب کی یہ خفیہ ٹِرک جانتے ہیں؟

دنیا بھر کے لاکھوں افراد یو ٹیوب سے فیضیاب ہوتے ہیں، اس ویب سائٹ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب کمپیوٹر کے مقابلے میں اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کو موبائل فون میں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

مگر اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کی یوٹیوب ایپ میں ویڈیو کو دیکھتے ہوئے آپ کوئی اور کام نہیں کرسکتے کیونکہ جیسے ہی آپ ویڈیو شیئرنگ سروس سے باہر نکلیں گے، ویڈیو بند ہو جائے گی۔

البتہ اگر آپ یوٹیوب پریمیئم استعمال کرتے ہیں تو ایپ سے نکلنے کے بعد بھی ویڈیو پکچر ان پکچر موڈ میں چلتی رہے گی۔

مگر یوٹیوب کی ایک ٹِرک سے آپ پریمیئم اکاؤنٹ کے بغیر بھی اسمارٹ فون میں یوٹیوب میوزک ویڈیو بیک گراؤنڈ میں سنتے ہوئے دیگر ایپس کو استعمال میں لا سکتے ہیں۔

سب سے پہلے آپ کو فون میں یوٹیوب ایپ کھول کر اپنی پسند کی ویڈیو کو چلانا ہوگا، اس کے بعد ویڈیو کے نیچے موجود آپشنز میں سے شیئر بٹن پر کلک کرکے کاپی لنک کو چننا ہوگا۔

اس کے بعد فون میں گوگل کروم اوپن کرکے کاپی لنک کو پیسٹ کر کے اسے کھولنا ہوگا، جب ویڈیو اوپن ہو جائے تو براؤزر کے اوپری دائیں کونے پر تھری ڈاٹ مینیو میں جاکر Request Desktop Site آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 988 پوائنٹس کی کمی

یہ عمل کرنے سے موبائل ویب سائٹ کا یوزر انٹرفیس کمپیوٹر جیسا ہوجائے گا۔بس پھر پلے بٹن پر کلک کرکے کروم کو minimize کرکے فون کی ہوم اسکرین پر منتقل ہوجائیں۔

Related Posts