پیزا پہ لگی چیز تو سب نے کھائی ہوگی، کیا آپ اس کے 7 فائدے جانتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پزے پہ لگی چیز تو سب نے کھائی ہوگی، کیا آپ اس کے 7 فائدے جانتے ہیں؟
پزے پہ لگی چیز تو سب نے کھائی ہوگی، کیا آپ اس کے 7 فائدے جانتے ہیں؟

اٹالیئن فوڈ اور اس پر استعمال کی جانے والی چیز ہر کسی کو پسند ہوتی ہے۔ مرد ہو یا عورت بڑے شوق سے مزے لے لے کر چیز کو کھاتے ہیں اور اس کے کریمی ذائقے کی وجہ سے اس کو دل دے بیٹھتے ہیں۔

پرکچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو یہ سوچتے ہیں کہ چیز صحت کو نقصان پہنچاتی ہے۔ مگر یہ بات کسی حد تک غلط ہے۔ کیونکہ چیز اگر خالص ہو تو اس میں کافی تعداد میں پروٹینز، وائٹامنز، کیلشیئم اور فیٹس موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم کیلئے کافی فائدہ مند ہیں۔

آج ایم ایم نیوز میں آپ جانیں گے چیز کی وجہ سے حاصل ہونے والے 7 زبردست فائدے:

• ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے:

چیز میں بہت بڑی تعداد میں کیلشیئم موجود ہے جو ہڈیوں کیلئے بہت فائدے مند سمجھا جاتا ہے اور اس میں موجود وائٹامن- ڈی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہڈیوں میں کیلشیئم جذب کرنے کی صلاحیت کو مزید بڑھاتا ہے۔ چنانچہ چیز کو اگر صحیح مقدار میں استعمال کیا جائے تو ایسی خواتین جو حاملہ ہیں یا وہ تمام بچے جن کی ہڈیاں کمزور ہیں ان کیلئے بہت فائدے مند ثابت ہوگی۔

• صحت مند دل کیلئے:

دل کی بیماری ایک ایسی بیماری ہے جو کہ آج سے کچھ سال قبل تو بڑی نایاب تھی۔ مگر آج کل بیشتر لوگ دل کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ چنانچہ چیز سے بھی دل کو صحت مند رکھا جاسکتا ہے۔ کیونکہ اس میں ایسے صحت بخش فیٹس موجود ہیں جو دل کو اپنا کام صحیح طرح سے کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ چیز میں بڑی تعداد میں فاسفورس، میگنیشیئم اور پوٹیشیئم موجود ہوتے ہیں جو کہ دل کے نظام کو صحیح رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

• جوڑوں کا درد:

جوڑوں کا درد کیلشیئم کی کمی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ کمی عورتوں میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔ کیونکہ قدرتی طور پر عورتیں تھوڑی کمزور ہوتی ہیں۔ مگر چیز میں بڑی تعداد میں کیلشیئم، پروٹین، منرلز اور وائٹامنز ہوتے ہیں جو جوڑوں کے درد کیلئے بڑے مفید ہیں۔

• کینسر سے بچاوُ:

چیز میں اینٹی آکسیڈنٹ کی صلاحیت رکھنے والے لن اولک ایسڈ اور اسفنگولیپڈز موجود ہوتے ہیں جو کہ کینسر سے بچانے کی صالحیت اپنے اندر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا آپ جانتے ہیں کہ سونگھنے کی حس سے ذائقے کی حس کا کتنا گہرا تعلق ہے؟

• دانتوں کی تکلیف:

دانتوں کی تکلیف سے محفوظ رکھنے کیلئے چیز بہت مفید ہے کیونکہ اس میں کیلشیئم اور فاسفورس موجود ہوتا ہے۔ جو صحت مند دانتوں کیلئے بہت مفید ہے۔اگر بہت تھوڑی سی چیز کو روزانہ کھایا جائے تو دانتوں کے مسائل سے کافی حد تک دور ہوسکتے ہیں۔

• دماغ کو تیز کرتی ہے:

دن بھر جب انسان لگاتار کام کرتا ہے تو دماغ تھکاوٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔ ایسے میں دماغ کی تھکن کو دور کنے کیلئے چیز کو استعمال کرنا چاہیئے کیونکہ اس میں ایسے فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں۔ جو کہ دماغ کی کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔

• قوت مدافعت:

چیز قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ اس میں ایسے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو نہ صرف میدے کے نظام کو صحیح کرتے ہیں بلکہ انفیکشن کے خلاف لڑائی کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

Related Posts