سوشل میڈیا ایپس میں واٹس ایپ کا شمار دنیا کی مقنول ترین میسیجنگ ایپس میں ہوتا ہے جو کہ میٹا(فیس بک) کی ملکیت ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔
واٹس ایپ اپنے صارفین کو باآسانی کسی سے بھی رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ اس کے ذریعے سے اپنے دوستوں ، ساتھیوں اور پیاروں سے رابطہ کرتے ہیں۔
مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ واٹس ایپ فونٹ کا سائز بھی بدل سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کا یہ فیچر اُن لوگوں کیلئے بہت زیادہ مفید ہے جو کہ چھوٹے فونٹ کے استعمال میں مشکل محسوس کرتے ہیں جبکہ بڑے فونٹ سے آنکھوں کو بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔
یہاں یہ بات زیر غور ہے کہ فونٹ سائز بدلنے کا فیچر واٹس ایپ میں کافی عرصے سے موجود ہے لیکن لوگوں کو اس فیچر کے بارے میں علم نہیں ہے۔
آپ اگر واٹس ایپ میں فونٹ سائز بدلنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کیلئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر واٹس ایپ کو اوپن کریں، ایپ کے اوپری دائیں کونے پر تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور سیٹنگز پر جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلیا