کیا آپ جانتے ہیں چیف جسٹس عمر عطا بندیال پاکستان میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سرکاری ملازم ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے منگل کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے بجٹ آڈٹ کا جائزہ لیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں دیگر وفاقی ملازمین کے معاوضے، فوائد اور مراعات کا موازنہ سپریم کورٹ کے ججوں کے ساتھ کیا گیا۔

نور عالم خان نے کمیٹی کو بتایا کہ صدر مملکت کو 896,550 روپے ماہانہ، وزیر اعظم کو 201,574 روپے ماہانہ، ایم این ایز کو 188,000 روپے ماہانہ، وفاقی وزراء کو 338,125 روپے ماہانہ اور گریڈ 22 کے افسران کو 591,475 روپے فی مہینہ تنخواہ دی جاتی ہے۔ سپریم کورٹ کے جج 1470711 روپے ماہانہ وصول کرتے ہیں جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان 1527399 روپے ماہانہ وصول کرتے ہیں۔

اجلاس میں پی اے سی کے چیئرمین نے تنخواہ میں فرق کو تسلیم کیا اور اس فرق کی حد کےحوالے سے بھی سوالات اٹھائے۔

Related Posts