کیا آپ بھی بستر پر لیٹ کر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں؟ جانئے 5 طریقے جن سے جلدی نیند آتی ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارے اردگرد کئی ایسے لوگ ہیں جنہیں بستر پر لیٹنے کے بعد سونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایسے افراد سونے کیلئے مختلف قسم کی تدابیر کرتے ہیں، کچھ مطالعہ کرتے ہیں اور کچھ موسیقی سنتے ہیں، لیکن بعض ایسے افراد بھی ہیں جو اس سب کے باوجود بھی نہیں سوپاتے۔

یہاں پر ہم آپ کو 5 ایسے طریقے بتارہے ہیں جن کی مدد سے آپ کیلئے 5 منٹ کے اندر سونا ممکن ہوجائے گا:

الیکٹرونک ڈیوائسز سے دور رہیں

اسمارٹ فون آپ کے بچوں کے دماغ کو کیسے نقصان پہنچا رہے ہیں؟

بستر پر جانے سے قبل تمام الیکٹرونک ڈیوائسز سے دور رہیں، کیونکہ اسمارٹ فونز، کمپیوٹر اور ٹیبلیٹ جیسی ڈیوائسز سے نیلی روشنی خارج ہوتی ہے۔ یہ نیلی روشنی جسمانی گھڑی کے افعال پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور نیند کو دور بھگا دیتی ہے۔

اسی لئےسونے سے کم از کم 15 سے 30 منٹ پہلے ان ڈیوائسز سے دور ہوجائیں یا کم از کم فون کو ائیرپلین موڈ پر سوئچ کردیں۔

وزرش کواپنا معمول بنالیں

ہڈیوں کو مضبوط بنانا ہے تو باقاعدگی سے دوڑ کو اپنا معمول بنالیں، ماہرین -  ایکسپریس اردو

ورزش کرنا صرف اچھی صحت کیلئے ضروری نہیں بلکہ اچھی نیندسے بھی اس کا گہرا تعلق ہے، جسمانی سرگرمیوں سے نیند کا معیار اور دورانیہ بہتر ہوتا ہے جبکہ تناؤ میں کمی آتی ہے جس سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جلد سونے میں مدد ملتی ہے۔

نیند کا وقت طے کریں

کیا آپ صبح اٹھتے ہی کمزوری محسوس کرتے ہیں؟ – Public News

نیند کا مخصوص وقت جلد سونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ہمارے جسم کا اپنا ریگولیٹری سسٹم ہوتا ہے اور اندرونی گھڑی دن میں ذہنی طور پر مستعد رکھتی ہے جبکہ رات کو غنودگی طاری کرتی ہے۔

روزانہ مخصوص وقت پر سونے کے لیے لیٹنے اور صبح جاگنے سے اندرونی گھڑی کو معمول برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔جب ہمارا جسم نیند کے معمول کا عادی ہوجاتا ہے تو مخصوص وقت پر سونا اور جاگنا آسان ہوجاتا ہے۔

چائے یا کافی سے گریز

چائے اور کافی کس حد تک فائدہ مند؟ - Health - Dawn News

چائے یا کافی میں موجود کیفین جسمانی طور پر مستعد بنانے کے لیے اہم غذائی جز ہے مگر رات کو ان مشروبات کا استعمال نیند کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

ویسے تو ہر فرد پر کیفین کے اثرات مختلف ہوسکتے ہیں مگر بہتر یہ ہے کہ نیند کے وقت سے چند گھنٹے پہلے ہی ان سے دوری اختیار کرلیں۔

مطالعہ

کامیاب افراد کی سونے سے قبل اہم عادات - Health - Dawn News

سونے سے کچھ دیر قبل اگر مطالعہ کیا جائے تو اس سے بھی نیند جلدی آجاتی ہے۔

سانس لینے کا مخصوص طریقہ

نیند نہیں آرہی؟ تو یہ چند حیران کن طریقے آزمائیں - Health - Dawn News

ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک ماہر نے بے خوابی کا ایک آسان حل پیش کیا ہے اور اس کی مدد سے آپ ایک منٹ میں بھی سونے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

ہارورڈ کے ڈاکٹر اینڈریو ویل کے مطابق یہ ایک قدرتی ٹوٹکا ہے جو صدیوں سے مختلف افراد استعمال کررہے ہیں۔اس طریقے کو 4-7-8 کا نام دیا گیا ہے اور یہ سننے یا بولنے جتنا ہی آسان ہے۔

سب سے پہلے بستر پر سکون سے لیٹ جائیں اور پھر اپنی ناک سے 4 سیکنڈ کے لیے سانس لیں، اس کے بعد 7 سیکنڈ کے لیے سانس روک لیں اور پھر منہ سے 8 سیکنڈ میں آہستگی سے سانس خارج کریں۔

Related Posts