پاکستان میں مرد موبائل زیادہ استعمال کرتے ہیں یا خواتین؟ آپ کیا جانتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرد و خواتین موبائل پکڑے کھڑے ہیں
مردو خواتین موبائل ہاتھوں میں پکڑے ہوئے ہیں، علامتی فوٹو

ایک حالیہ رپورٹ میں پاکستان میں صنفی اعتبار سے موبائل فون کے استعمال کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس سے اس بات پر روشنی پڑتی ہے کہ پاکستان میں عورتیں زیادہ موبائل استعمال کرتی ہیں یا مرد۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان ڈیجیٹل ایکوسسٹم کے موضوع سے رپورٹ جاری کی جس میں یہ حقیقت اجاگر کی گئی ہے کہ پاکستان میں مردوں کی نسبت خواتین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، خاص طور پر موبائل فون اور انٹرنیٹ تک رسائی میں بہت پیچھے ہیں۔

رپورٹ کے مندرجات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مردوں کی بڑی اکثریت کے پاس موبائل فون موجود ہیں، جب کہ خواتین کی بڑی تعداد کے پاس یا تو موبائل فون نہیں ہے یا وہ صرف محدود فیچرز والے فون استعمال کرتی ہیں۔

خواتین کے پاس انٹرنیٹ تک بھی رسائی کم ہے جس کی وجہ سے وہ تعلیم، روزگار، مالیاتی خدمات، اور معلومات سے محروم رہتی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گھر کے مرد اکثر خواتین کو موبائل یا انٹرنیٹ استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین کو ڈیجیٹل سیکیورٹی، ہراسانی یا پرائیویسی کے مسائل کا بھی زیادہ سامنا ہوتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بہت سی خواتین کو موبائل یا اسمارٹ فون استعمال کرنے کی تربیت نہیں دی جاتی۔ اسکول اور تربیتی ادارے بھی لڑکیوں کو ڈیجیٹل تعلیم دینے میں پیچھے ہیں۔

Related Posts