مخربِ اخلاق ویب سائٹس بلاک کرنے کیلئے نیا ڈی این ایس سسٹم متعارف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مخربِ اخلاق ویب سائٹس بلاک کرنے کیلئے نیا ڈی این ایس سسٹم متعارف
مخربِ اخلاق ویب سائٹس بلاک کرنے کیلئے نیا ڈی این ایس سسٹم متعارف

اسلام آباد: پی ٹی اے نے اخلاق باختہ ویب سائٹس بلاک کرنے کیلئے نیا ڈی این ایس سسٹم متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت نازیبا مواد پر مشتمل ویب سائٹس خودکار طریقے سے بلاک کردی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈی این ایس (ڈومین نیم سسٹم) کا مرکزی نظام متعارف کرنے کی تصدیق کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویب سائٹس کو ڈومین کی سطح پر بلاک کرنے کا انتظام کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اینٹی بائیوٹکس لیے بغیر مہلک انفیکشن سے نجات کا طریقہ دریافت

پی ٹی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل کو مخربِ اخلاق مواد سے دور رکھنے کیلئے سوشل میڈیا مانیٹرنگ نہیں کی جائے گی بلکہ آئی ایس پی کی سطح پر ویب سائٹس کو آٹومیٹک طریقے سے بلاک کردیا جائے گا۔

قبل ازیں پی ٹی اے کا ادارہ ویب سائٹس کی لسٹ آئی ایس پیز (انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز) کو بھجوا دیا کرتا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے ڈونیم نیم سسٹم کے تحت صارفین کی سرفنگ جانچنے کا کوئی طریقہ نہیں، انٹرنیٹ کی رفتار وہی رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی آمد کے ساتھ ہی  یہ خدشات جنم لینے لگے کہ نوجوان نسل اخلاق باختہ ویب سائٹس  سے اپنا مستقبل تباہ کر لے گی، آگے چل کر پاکستان مخربِ اخلاق مواد تلاش کرنے والی اقوام میں سرِ فہرست سمجھا جانے لگا۔

دوسری جانب انٹرنیٹ پر مفید اور معلوماتی مواد سے محروم ہو کر بھی پاکستان کے دیگر اقوام سے پیچھے رہ جانے کا خدشہ تھا۔ اس لیے پاکستان نے پی ٹی اے کے ذریعے اخلاق باختہ ویب سائٹس کو بند کرنے کیلئے مکینیزم تیار کیا۔ 

Related Posts