مسافروں کو محفوظ سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈی ایس ریلوے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسافروں کو محفوظ سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈی ایس ریلوے
مسافروں کو محفوظ سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈی ایس ریلوے

کراچی: ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کراچی محمد حنیف گل کا کہنا ہے کہ مسافروں کو محفوظ ترین اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنے کےلئے ریلوے نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کےلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

ڈی ایس کراچی جناب محمد حنیف گل نے آج صبح ڈی ایس اسپیشل کے دوران کینٹ اسٹیشن کےتمام شعبوں اور ریلوے تنصیبات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈی ایس اسپیشل انسپکشن پاکستان  ریلوے میں سی ای او اور ایف جی آئی آر انسپکشن کے بعد دوسری اہم انسپکشن کہلائی جاتی ہے۔ ڈی ایس کراچی کےساتھ تمام ڈویژنل افسران بھی موجود تھے۔

معائنے کے دوران ڈی ایس کراچی نے اسٹیشن منیجر آفس، پارسل آفس، ڈیزل شید، واشنگ لائن اور دیگر دفاتر میں موجود دفتری رکارڈ، وسائل اور سروس ڈلیوری کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران سے مختلف نوعیت کے سوالات کیئے۔  ڈی ایس کراچی نے تمام پارسل آفسز کو اپ گریڈ کرنے  اور وہاں جدید سہولیات مہیا کرنے کے احکامات جاری کیئے۔

واشنگ لائن کے دورے کے دوران ڈی ایس کراچی نے وہاں کچھ ضروری تعمیر اور مرمت کے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں اور متعلقہ اسٹاف کو پانی کی اہمیت کا اندازہ دلاتے ہوئے اس قدرتی وسیلے کو احتیاط سے استعمال کرنے پر زور دیا۔

ڈی ایس کراچی کو ریلیف ٹرین کے دورے کے دوران وہاں موجود آلات کی ورکنگ کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی جس پر انہوں نے ریلیف ٹرین میں تمام تر ضروری سامان کی ہر وقت صحیح حالت میں موجودگی کے احکامات بھی دیئے۔

ڈیزل شید کے دورے کے دوران ڈی ایس کراچی نے لوکوموٹوز کو بہترین طریقے سے بحال رکھنے پر زور دیا کیوں کہ اس شدید گرمی میں لوکوموٹو کے فیل ہونے کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس کراچی نے تمام ڈویژنل افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی برانچ  میں کوئی کمی بیشی ہے تو اس پر جلد قابو پائیں تاکہ مسافروں کو محفوظ ترین اور آرامدہ سفر مہیا کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6 کے باقی میچز کا کرکٹ میلہ ابوظہبی میں سجنے کو تیار

Related Posts