سندھ کے ٹکرے کرنے والوں کو نست و نابود کردیں گے، مصطفیٰ کمال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mustufa kamal larkana
mustufa kamal larkana

پاک سرزمین پارٹی ( پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ میں مہاجر اور سندھ کارڈ استعمال کرنے والوں کو توبہ کرنی چاہئے، سندھ کے ٹکرے کرنے والوں کو نست و نابود کردیں گے۔

لاڑکانہ میں پاک سرزمین پارٹی کے جلسےسے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کارکنوں نے میرے خوابوں کو تعبیر کی دنیا دکھادی، آج سندھ ایک ہوگیا، سندھ کے کوئی ٹکڑے نہیں کرسکتا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مہاجر کارڈ اور سندھ کارڈ استعمال کرنے والوں کو دعوت دیتا ہوں کہ توبہ کریں،سندھ کے ٹکرے کرنے والوں کو نست و نابود کردیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ تمہیں پتہ ہے کہ کوئی سندھ الگ نہیں کرسکتا، سندھ پر کوئی بری نظر نہیں ڈال سکتا، اپنی ناکامی چھپانے کے لیے مہاجروں کے نام پر آواز لگاتے ہو کہ سندھ کے دو ٹکڑے کرو گے،مہاجر یہ نہیں چاہتا، مہاجر اپنے بھائیوں کے ساتھ سندھ کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کے باعث تھر میں بچے مررہے ہیں، ایک ماہ میں 3 ہزار سے زائد لوگوں کو کتوں نے کاٹ لیا، سندھ کے حکمران اپنی نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کے لیے سندھی بھائیوں سے جھوٹ بولتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضروریاتِ زندگی کی اشیاء مہنگی ہونے پر جماعت اسلامی احتجاج کرے گی۔سراج الحق

وفاق پر تنقید کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جھوٹ جھوٹ اور صرف جھوٹ پر سارا نظام چل رہا ہے، ریاست مدینہ کیا صرف پنجاب اور کے پی کے میں آکر ختم ہوجاتی ہے،میرے بھائیو، آپ میرا ساتھ دو، میں آپ کو حکمرانی دینا چاہتاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام میرا ساتھ دے میں حکمرانی ان کے قدموں میں لاکر ڈال دوں گا، انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو کسی تبدیلی اور نہ ہی مہاجر کارڈ کا نعرہ دیتے ہیں، بلکہ آئین میں ایسی ترامیم کرائیں گے کہ عوام اپنے حکمران خود ہوں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج تک الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے لیے کیا سیاسی جماعتوں نے الیکشن اصلاحات پر سر جوڑا ہے؟اگر الیکشن صاف و شفاف کرانے سے متعلق قانون بنالیا گیا کہ دھاندلی نہ ہوسکے تو پھر یہ خود ہی غائب ہوجائیں گے۔

Related Posts