کراچی میں ضلعی انتظامیہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرانے میں ناکام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ضلعی انتظامیہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرانے میں ناکام
کراچی میں ضلعی انتظامیہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرانے میں ناکام

کراچی: کراچی میں ضلعی انتظامیہ گزشتہ رات سے جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی ہے، شہر قائد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد مختلف علاقوں میں 2جولائی تک کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلعی انتظامیہ کو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کروانا تھا مگر ملیر،گلشن اقبال اور شہر کے دوسرے علاقے برائے نام سیل کئے گئے،علاقوں میں نا صرف لوگوں کی چہل پہل کا سلسلہ جاری ہے بلکہ ماسک کا استعمال بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا ان علاقوں میں آزادی سے گھومنا پھرنا جاری ہے،جبکہ پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر کہیں نظر نہیں آرہے۔ جبکہ کمشنر کراچی نے اعلان کیا تھا کہ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں رہنے والے سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین اپنے دفاتر سے چھٹیاں لے لیں،کیونکہ کسی کو بھی لاک ڈاؤن والے علاقوں سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، اور ماسک کا استعمال لازمی ہو گا۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

Related Posts