نیمل اور حمزہ علی عباسی کی نئی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیمل اور حمزہ علی عباسی کی نئی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے
نیمل اور حمزہ علی عباسی کی نئی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور اور اْن کے شوہر حمزہ علی عباسی کی نئی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی نیمل خاور نے گزشتہ روز ہی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں یہ خوبصورت جوڑی کْھلے آسمان تلے موسم سرما انجوائے کررہے ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیمل خاور قہوہ پی رہی ہیں جبکہ حمزہ علی عباسی سے گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

نیمل خاور نے میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سرد رات، قہوہ اور گھر۔سابقہ اداکارہ نے ان تمام نعمتوں کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔

نیمل خاور نے صرف 11 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور سال 2019 میں رشتہء ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ سال 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں سنائی تھی۔اس کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

Related Posts