کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبصورت اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل کے آج کل سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اکثر ہی اپنے پسندیدہ فنکاروں اور معروف شخصیات کے ہمشکل ڈھونڈتے رہتے ہیں اس بار مداحوں کو اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل نے حیران کردیا ہے۔
مناہل حمید جو ٹک ٹاک اسٹار کی حیثیت سے جانی مانی جاتی ہیں ایمن خان سے انتہائی مماثلت رکتھی ہیں۔ ان کی کچھ تصویریں تو پہچان میں آنی مشکل ہو جاتی ہیں آیا یہ مناہل ہیں یا اداکارہ ایمن خان خود تصویر میں موجود ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے مناہل کو اداکارہ ایمن اور منال دونوں کی ہمشکل قرار دیا۔
واضح رہےکہ رواں ہفتے سوشل میڈیا پر یہ بحث چل رہی تھی کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ منشاپاشا اور بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کے چہروں میں بہت زیادہ مماثلت ہے۔
خیال رہے اس سے قبل اداکارہ اقرا عزیز، ماہرہ خان، مریم نور اور حمیمہ ملک سمیت کئی اداکاراؤں کی ہمشکل کی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : موجودہ حکومت میں بیروزگاری کی شرح 15 فیصد تک پہنچ گئی ہے، شہباز شریف