حنا ربانی کھر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے پر امید، ایف اے ٹی ایف میں بحث کا آج سے آغاز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برلن: پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں پاکستان پر بحث کا آج سے آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ سمیت دیگر اہم نکات پر پاکستان کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات پر بھی غور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ کا 1710ارب کا ٹیکس فری بجٹ منظور 

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کے متعلق معاملات پر بحث آج شروع ہوگی جس کے دوران پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کریں گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکام کو یقین ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی ٹاسک لسٹ پر عملدرآمد مکمل کر لیا ہے اور فیٹف حکام پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر مثبت فیصلہ کرینگے۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس کا آغاز گزشتہ روز ہوا جو 17 جون تک جاری رہے گا۔ ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کے وفود پاکستان سمیت 22ممالک پر گفت و شنید کرینگے۔

پاکستان سمیت 22 ممالک تاحال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں موجود ہیں جنہیں اہداف مکمل نہ کرنے کی پاداش میں بلیک لسٹ بھی کیاجاسکتا ہے۔ پاکستان کا کیس وزیرِ مملکت برائے خارجہ لڑیں گی۔ 

Related Posts