موبائل فون الٹا رکھنے کے حیرت انگیز کمالات جانئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی فوٹو

کیا آپ نے کبھی نوٹ کیا ہے کہ اکثر امیر اور اسمارٹ لوگ کسی میٹنگ یا پھر ملاقات کے دوران اپنا موبائل فون ٹیبل پر اُلٹا رکھتے ہیں؟

ان افراد کے نزدیک ٹیبل پر موبائل فون الٹا رکھنے کے ایک نہیں کئی فوائد ہیں۔ غیر ملکی مصنف جیسن چن نے  اپنی مثال پیش کرتے ہوئے ٹیبل پر موبائل فون الٹا رکھنے کے ایک نہیں کئی فوائد بیان کیے ہیں۔

جیو نیوز نے جیسن چن کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اگر آپ کسی میٹنگ یا ملاقات کے دوران ٹیبل پر اپنا موبائل فون الٹا رکھیں تو اس طرح آپ اپنے موبائل فون کے بیک کیمرہ اور اسکرین کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

موبائل فون الٹا رکھنے کی صورت میں میز پر پڑے ذرات یا مٹی  آپ کے بیک کیمرے کو خراب کرسکتے ہیں لیکن الٹا رکھنے کی صورت آپ کا بیک کیمرہ محفوظ رہتا ہے جبکہ موبائل کی فرنٹ سائیڈ پروٹیکٹر لگے ہونے کی صورت ہر طرح سے محفوظ رہتی ہے۔

موبائل فون کو الٹا رکھ آپ اس کی اسکرین کو پانی یا کسی مشروب کے گرنے کی صورت میں کریک ہونے سے بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ٹیبل پر موبائل فون الٹا رکھ کر آپ بار بار آنے والے نوٹیفکیشن کے ذریعے گرنے والی  بیٹری کو بھی بچاسکتے ہیں کیوں کہ اگر آپ کا موبائل فون الٹا ہو تو نوٹیفکیشن کی صورت یہ بار بار آن نہیں ہوگا یوں آپ کسی طور اپنی بیٹری کو بچاسکتے ہیں۔

کسی محفل یا میٹنگ میں اپنے موبائل فون کو الٹا رکھنا سماجی آداب کیلئے بھی ایک اچھا اصول ہے کیوں کہ بار بار آنے والے نوٹیفکیشن اور آپ کی موبائل کی لائٹ آن  آف ہونے  جیسی صوتحال  آپ کی گیدرنگ اور آپ کی توجہ میں خلل ڈال سکتی  ہے۔

 دوسری جانب اس عمل سے آپ کی پرائیویسی بھی محفوظ رہتی ہے کیوں کہ موبائل الٹا ہونے کی وجہ سے کوئی شخص یہ نہیں جان پاتا کہ آپ کے موبائل پر نوٹیفکیشن کس  چیز کا ہے۔

ماہر نفسیات کے مطابق  ، آنکھوں سے رابطہ(eye contact ) انسانی رابطوں  کی سب سے طاقتور شکلوں میں سے ایک ہے۔

نیورو سائنس کی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ جب دو افراد براہ راست آنکھ ملاکر  رابطہ کرتے ہیں تو  زیادہ موثر رابطے میں مدد ملتی ہے لیکن  جب توجہ فون پر منتقل ہو چاہے مختصر وقت کیلئے ہی یہ صورتحال  یہ ہم آہنگی میں  خلل ڈال سکتی ہے۔

Related Posts