اسلام آباد:فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیزہاؤسنگ اتھارٹی نے قوانین کی خلاف ورزی اور میرٹ کی پامالی کرتے ہوئے 24ڈرائیورزاور2ڈسپیچ رائڈرزبھرتی کرلئے۔
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیزہاؤسنگ اتھارٹی میں جہاں زمینوں کی خریداری،تعمیراتی ٹھیکوں اورآپریشنل امورمیں شدیدترین مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف ہواہے وہیں پربھرتیوں کے مراحل میں بھی من پسند افرادکونوکریاں بانٹنے کاانکشاف ہواہے۔
مصدقہ معتبرذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرانیلاجاویدگوندل نے چیئرمین سلیکشن کمیٹی وڈائریکٹرریونیوکاشف منظورملک کی منظوری اوردستخط کے بغیرہی ڈرائیورزکوبھرتی کرلیا۔
مصدقہ ذرائع،کالنگ ریکارڈاورسی۔ڈی۔ آررزکے مطابق بھرتی ہونے والے 24ڈرائیورزانٹرویوکے دن اسلام آبادموجودہی نہیں تھے بلکہ زیادہ ترامیدواروں کی لوکیشن بہاولپورتھی۔
ڈائریکٹرایڈمن انیلا جاویدنے 17-10-2020کوہونے والے فیڈرل ہاؤسنگ اتھارٹی کے بورڈاجلاس کوبریفنگ دی کہ 24ڈرائیورزکی سیٹوں پر1658امیدواروں نے اپلائی کیا جن میں سے93امیدواروں نے سترفیصد سے زائدنمبرزلئے جن میں سے 82امیدوارانٹرویومیں حاضرہوئے۔
اس سے قبل امیدواروں کی ریکروٹمنٹ کے لئے 100نمبرزرکھے گئے جن میں سے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے25 جبکہ انٹرویوکے75 نمبرزتھے۔بورڈکوجوریکارڈپیش کیاگیااس میں 93امیدواروں کی لسٹ پیش کی گئی جن میں سے 9غیرحاضرتھے جبکہ باقی 82امیدواروں کابوگس انٹرویودستاویزات کے مطابق تیارکیاگیا۔
75نمبروں کاانٹرویوڈائریکٹرایڈمن،ڈائریکٹر ریونیواوراسسٹنٹ ڈائریکٹر سی۔ایس نے لیا جس میں چئیرمین سلیکشن کمیٹی کے پاس 40فیصد نمبروں کااختیارتھاجبکہ دیگردوافسران کے پاس تیس تیس فیصد نمبرزدینے کااختیارتھا۔
حیران کن بات یہ ہے کہ بوگس اورخودساختہ انٹرویوکی تیارشدہ لسٹوں پرچئیرمین سلیکشن کمیٹی نے دستخط نہ کئے جبکہ انیلاجاوید نے کمال مہارت اورپھرتی سے بورڈکوگمراہ کرتے ہوئے 24ڈرائیورز غیرقانونی بھرتی کرلئے۔
مزید پڑھیں: اینٹی کرپشن نے داؤد یونیورسٹی میں بھرتیوں کیخلاف انکوائری شروع کردی