کامیاب زندگی گزارنے کے لئے ڈسپلن بہت ضروری ہے، احسن خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامیاب زندگی گزارنے کے لئے ڈسپلن بہت ضروری ہے، احسن خان
کامیاب زندگی گزارنے کے لئے ڈسپلن بہت ضروری ہے، احسن خان

لاہور:نامور اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ جس شخص کی بھی زندگی میں ڈسپلن ہوگا وہ دوسرے لوگوں سے زیادہ کامیاب ہوتا ہے،اپنے کیرئیر کے عروج کے دور سے گزر رہا ہوں اور اسے بھرپور انجوائے کر رہا ہوں۔

ایک انٹر ویو میں احسن خان نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی زندگی کو طے شدہ اصولوں کے مطابق گزاروں، جو کمٹمنٹ کروں اسے پورا کروں اور اگر اس میں کوتاہی یا غفلت ہو جائے تو میں اس پر پردہ ڈالنے کی بجائے صاف صاف بتا دیتا ہوں۔

احسن خان نے کہا کہ میں صاف گو انسان ہوں اور جو بات دل میں ہو وہ میری زبان پر بھی ہوتی ہے۔آپ ایک جھوٹ بولیں گے تو اسے چھپانے کے لئے مزید سو جھوٹ بولنا پڑیں گے لیکن اگر آپ سچ بات کریں گے تو اس سے آپ کی شخصیت کا مثبت تاثر سامنے آئے گا۔

مزید پڑھیں: آئٹم نمبر سانگ پاکستان جیسے ملک کے لئے نہیں،اداکارہ اریبہ حبیب

Related Posts