موجودہ صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکر آئی جی سندھ رخصت پر چلے گئے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موجودہ صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکر آئی جی سندھ رخصت پر چلے گئے
موجودہ صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکر آئی جی سندھ رخصت پر چلے گئے

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری اور رہائی کا معاملہ، آئی جی سندھ غیر معینہ مدت کیلئے چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔

با خبر ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کراچی عمران منہاس بھی صورتحال سے دلبرداشتہ ہیں، انہوں نے دو ماہ کی چھٹی کی درخواست دیدی ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ تمام افسر کل سے صدمے میں ہیں، ایسے ماحول میں کام نہیں کیا جاسکتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے دیگر کئی افسروں کے بھی رخصت پر جانے کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ سندھ پولیس کے کام میں بے جا مداخلت ہوئی ہے۔ پولیس افسران اور ملازمین اس واقعے سے دل برداشتہ ہیں، ان حالات میں مزید کام نہیں کر سکتا۔اس لئے رخصت پر جارہا ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد پولیس افسران نے بھی چھٹیوں پر جانے کیلئے درخواستیں تیار کرلی ہیں۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے بھی چھٹیوں پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پولیس کے جن افسران نے رخصت کے لئے درخواستیں دی ہیں ان میں کراچی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ثاقب اسماعیل میمن نے 30 روز کی چھٹی،ڈی آئی جی حیدر آباد نعیم احمد شیخ نے 30 دن کی چھٹی،ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی نے 30 روز کی چھٹی،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سندھ عمر شاہد حامد نے 30 روز کی چھٹیوں کی درخواست دی ہے۔

جبکہ ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے 30 روز کی چھٹی،ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے 30 کی چھٹی،ڈی آئی جی اسپیشل قمر الزمان نے 30 روز کی چھٹی اورایس ایس پی انٹیلی جنس اسپیشل برانچ کراچی توقیر محمد نعیم نے 30 روز کی چھٹیوں کی درخواست دے دی ہے۔

Related Posts