کراچی ایئرپورٹ پر طیاروں کے انجن اور پرزے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی فلائنگ اسکول کے ہینگر میں کھڑے طیاروں کے پرزے اور انجن غائب ہوئے، سول ایوی ایشن نے نجی فلائنگ اسکول کے ہینگر کو سیل کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے نے نجی فلائنگ اسکول کے ہینگر کو سیل کر رکھا ہے، سی اے اے کی جانب سے نجی کمپنی کے ایوی ایشن کو نادہندہ قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نادہندہ قرار دینے کے بعد سی اے اے نے طیارے تحویل میں لے کر ہنگر سیل کیا تھا۔ ہینگر سیل ہونے کے باوجود طیاروں سے کروڑوں روپے کے انجن اور پرزے غائب ہوئے۔ ہینگر میں کھڑے 2 طیاروں کی پنکھڑیاں بھی غائب ہیں۔
10سالہ معذور بچی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی