سیہون میں وہیل چیئر استعمال کرنے والی معذور لڑکی کے ساتھ دو افراد کی جنسی زیادتی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملزمان لڑکی کو اس کے گھر کے دروازے سے اٹھا کر لے گئے تھے، علامتی تصویر

سندھ کے ضلع سیہون میں کچی آبادی کی رہائشی 20 سالہ معذور لڑکی کو 2 افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان متاثرہ لڑکی کو گھر کے دروازے سے ویل چیئر سمیت زبردستی اپنے گھر لے گئے جہاں انہوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

پولیس نے لڑکی کے چچا امجد علی لاشاری کی مدعیت میں تھانہ سہون میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ علی رضا چنیسر اور احمد علی ماچھی پر درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ سات روز قبل پیش آیا، زیادتی میں ملوث ایک نامزد ملزم گرفتارکرلیا گیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کو طبی معائنے کے لیے عبد اللہ شاہ اسپتال سہون منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts