ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی،بھاری تعداد میں اسمگل شدہ مال ضبط

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی،بھاری تعداد میں اسمگل شدہ مال ضبط
ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی،بھاری تعداد میں اسمگل شدہ مال ضبط

کراچی:ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی،بھاری تعداد میں اسمگل شدہ مال ضبط، ایڈیشنل ڈائریکٹر جمشید تالپور اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن حیدرآباد سید محمد رضا نقوی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم کو اطلاع ملی کہ گوٹھ کنڈو خان اور یوسف منگریو گوٹھ ضلع عمرکوٹ میں قائم دو غیر قانونی گوداموں میں اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ اور انڈین گٹکا بھاری تعداد میں موجود ہے۔

سید رضا نقوی ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن(Aso) کی سربراہی میں ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جس میں رینجرز اور پولیس کی معاونت بھی شامل تھی۔

چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں گوداموں سے 56.2 میٹرک ٹن مضر صحت اسمگل شدہ چھالیہ اسمگل شدہ 48500 پیکٹ انڈین گٹکا 1500 ٹن انڈین تمباکو اور غیر ملکی سگریٹ کے 10 کارٹن باکس برآمد کر لئے۔

برآمد شدہ سامان کی کل مالیت پندرہ کروڑ تراسی لاکھ دس ہزار(158.31ملین) روپے ہے،برآمد شدہ اسمگل سامان کو ڈائریکٹریٹ کی چھاپہ مار ٹیم نے اپنی تحویل میں لیکر ضبط کر لیا ہے اور نامعلوم مفرور ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔

ڈائریکٹر I&I حیدرآباد ڈاکٹر صادق اللہ نے ڈائریکٹریٹ کے عملے کو اس کامیاب کارروائی پر شاباشی اور مبارک باد دی اور مستقبل میں اسمگلنگ کے سدباب کی کوششوں کو اسی عزم اور جرات سے جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

Related Posts