ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے نے ایم ایم نیوز ٹی وی کی خبروں کا نوٹس لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2فوجی افسران کی ایس بی سی اے میں اہم عہدوں پر تعیناتی کی تیاریاں مکمل
2فوجی افسران کی ایس بی سی اے میں اہم عہدوں پر تعیناتی کی تیاریاں مکمل

کراچی: ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نسیم الغنی سہتو نے غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے ایم ایم نیوز ٹی وی کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔ غیر قانونی تعمیرات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ حکومت کے واضح احکامات کے باوجود دفتر کھولنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

ڈی جی نے حکم نامے میں تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز کودفتر طلب کرلیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آشکار داور نے دفتر کھولنے کی مخالفت کردی۔

ذرائع کے مطابق آشکار داور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے لوگ مر رہے ہیں، ایک افسر بھی متاثر ہے، غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارورائی کیلئے مزدور کہاں سے ملیں گے، جبکہ ڈی جی نسیم الغنی کا کہنا ہے کہ حکومتی نوٹیفیکشن میں محکمہ بلدیات، ماتحت اداروں کا ذکر نہیں۔

ڈی ایم سیز، واٹر بورڈ ملازمین بھی کام کررہے ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران تیزی سے غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہیں،عملے کو بھی دفتر آنے کے احکامات جاری کریں۔

ڈی جی نسیم الغنی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور بہت ہیں۔ انہیں بھی روزگار چاہیے۔ پہلے ہی بے روزگاری ہے اور اس طرح لاک ڈاؤن میں جاری غیر قانونی تعمیرات روکنا ادارے کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کیلئے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کھلی اجازت

Related Posts