”ایم ایم نیوز ٹی وی“ کی خبر پر سیکرٹری بلدیات سندھ کا نوٹس

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

the young assistant director of the Building Control Authority Recovers from Coronavirus

کراچی:سیکرٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ نے کراچی کے علاقے شریف آباد میں غیر قانونی تعمیرات کی ”ایم ایم نیوز ٹی وی“ پر شائع ہونے والی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری طور پر معاملے کی شفاف انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

روشن علی شیخ کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں غیر قانونی تعمیرات کرنے کے خواہشمند افراد اپنا قبلہ فوری طور پر درست کرلیں ورنہ بصورت دیگر سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سیکرٹری بلدیات کے مطابق غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کو کسی بھی صورت قدم نہیں جمانے دیا جائے اور اگر ان کے سرپرستوں میں کوئی بھی سرکاری افسر ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین محکمہ جاتی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ”ایم ایم نیوز“ نے منگل کو اپنی ویپ سائٹ پر یہ خبر شائع کی تھی کہ فیڈرل بی ایریا کے بلاک 1 علاقے شریف آباد کے مکان نمبر227/1 R پر گزشتہ کئی روز سے غیر قانونی تعمیرات جاری ہے۔

اس علاقے میں گراونڈ پلس 2 کی اجازت ہے مگر بلڈر ساجد قریشی 120 گز کے پلاٹ پر آپ چوتھی منزل تعمیر کر رہا ہے۔جو سپریم کورٹ کی ہدایت اور فیصلے کی خلاف ورزی اور غیر قانونی تعمیرات ہے۔

علاقہ مکینوں نے متعلقہ اداروں اور علاقہ پولیس کو شکایت کی مگر کوئی کاروائی نہیں ہوئی، سیکریٹری روشن شیخ نے اس خبر کا فوری نوٹس لے کر ڈی جی ”ایس بی سی اے“ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سیکریٹری بلدیات کے نوٹس لیے جانے کا علاقہ مکینوں سمیت کراچی کے شہریوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

Related Posts