اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ڈائریکٹر نے مبینہ طور پر سرکاری ڈیوٹی چھوڑ کر اپنی پشت پناہی کرنے والی بااثر شخصیات کو نوازنا شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کےا دارۂ ترقیات (سی ڈی اے) کے ڈائریکٹر فہیم بادشاہ سیاسی کارندوں کے اثر رسوخ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ بااثر سیاسی کارندوں نے ڈائریکٹر فہیم اور ریاض خان کو اپنی انگلی کے اشاروں پر کام کرواتے ہوئے اسلام آباد کی چند مارکیٹس اور من پسند دکانوں کے خلاف آپریشن شروع کروا دیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق چوہدری یٰسین اور امان اللہ گروپ کے احکامات کے تحت من پسند ٹارگٹ آپریشن کیا جارہا ہے۔ جو انسپکٹرز فہیم اور ریاض خان کی مرضی کے مطابق ٹارگیٹیڈ آپریشن نہ کریں ان کے خلاف خود بخود فیصلے آنا شروع ہوجاتے ہیں جس پر شہریوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
عوام الناس کا کہنا ہے کہ ایک مسمار شدہ دکان کے آس پاس دوسری دکانیں چھوڑ کر دکانداروں اور شہریوں کی حق تلفی کی جارہی ہے۔ فہیم بادشاہ اور ریاض جیسے افسران نے حالات سے تنگ آئے ہوئے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔
مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے چند لوگوں نے ٹارگٹ آپریشن اور فہیم بادشاہ اور ریاض کی ناانصافی پر میڈیا کو آگاہ کیا کہ انہوں نے ہمیں فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے۔ سی ڈی اے افسران، بلیک میل کرنے والے عناصر کو بھتہ الگ الگ دینا پڑتا ہے۔عوام نے چیئرمین سی ڈی اے سے غیر قانونی اقدامات کے خلاف فوری ایکشن لینے کی اپیل کی۔