اسلام آباد :پاکستان میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر نے جمعہ کے روز دیگر غیر ملکی سفارتکاروں کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے اپنے دورے کی تصاویر شیئر کیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں انہوں نے تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ایل او سی پرسب سے زیادہ تکلیف عام شہریوں کو ہے جبکہ کشمیر اور گرد و نواح میں رہنے والے بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ہمیشہ اصولوں پر عمل کرتے ہیں اوریہ تصاویر اجازت کے ساتھ لی گئیں ۔آذربائیجان کے سفیر نے سفارتی برادری کے دورے کا اہتمام کرنے پر پاک فوج اور وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل 24 ستمبر کو 24 ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں نے بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں کا معائنہ کرنے کیلئے ایل او سی کا دورہ کیا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز میجر جنرل بابر افتخار نے معززین کو بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہندوستانی فوجی جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں اور بھارت نے 2020 میں 18 شہریوں کو شہید اور 185 افراد کو زخمی کرنے کی جنگ بندی کی 233 خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے۔ 2014 سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہوا۔
Arrived from #LoC well and safe. Thanks @OfficialDGISPR for arranging this visit for diplomatic community. pic.twitter.com/TOHd8XvpqX
— Ali Alizada ???????? (@Ali_F_Alizada) September 24, 2020