ممبئی: بھارتی فلم اسٹار دلیپ جوشی بالی ووڈ میڈیا کی جانب سے افواہوں پر حیران ہیں۔ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کے مرکزی فنکار نے کہا کہ مجھے کوئی بتائے ممبئی میں میرا بنگلہ یا کار اگر ہے تو کہاں ہے؟
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار دلیپ جوشی تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں جیتھالال کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سن 2008ء سے جاری ڈرامے سے نہ صرف دلیپ جوشی کو بے مثال شہرت ملی۔
سوچتی تھی گھر سے میت اٹھے گی،طلاق مل گئی، زی کیو
بعض افواہوں کے باعث بھارتی عوام کا ماننا ہے کہ دلیپ جوشی ممبئی میں نہ صرف ایک بڑے سے بنگلے بلکہ ایک لگژری کارکے بھی مالک ہیں تاہم دلیپ جوشی نے افواہیں مسترد کردیں۔
بھارتی فنکار نے کہا کہ یہ تمام تر افواہیں جھوٹی ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ میرے پاس آڈی کیو 7 جیسی لگژری کار ہے، لوگ صرف توجہ حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔
اداکار دلیپ جوشی نے کہا کہ یو ٹیوب پر میرے بارے میں جھوٹی خبر پھیلائی گئی۔ مجھے بھی بتاؤ میری کار کہاں ہے؟ میں اسے چلا لوں۔ وہ بنگلہ کہاں ہے جس میں سوئمنگ پول بھی ہے؟
خیال رہے کہ دلیپ جوشی نے ڈراموں سے بہت پہلے 1989ء میں بھارتی فلم میں نے پیار کیا سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ شاہ رخ خان کی ون ٹو کا 4، ہم آپ کے ہیں کون کے علاوہ دیگر فلمز میں بھی اداکاری کرچکے ہیں۔