اسلام آباد: پاکستان سمیت جہاں جہاں مظلوم کشمیری اور وطنِ عزیز کے شہری آباد ہیں، یومِ شہدائے کشمیر ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جبکہ اِس موقعے پر مختلف مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے حریت پسندوں کی جدوجہدِ آزادی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ یومِ شہدائے کشمیر ہمیں اُس لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے جب کشمیریوں نے سینوں پر گولی کھا کر جدوجہدِ آزادئ کشمیر کی بنیاد ڈالی۔
وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ اُس دِن سے لے کر آج تک ہر روز کشمیری اپنے خون سے آزادی کی تحریک کی آبیاری کر رہے ہیں۔ کل کا شہید مقبول بٹ اور آج کا برہان وانی ہے۔ کشمیر پاکستان بن کر رہے گا۔
یوم شہدائے کشمیر ہمیں اس لازوال قربانی کی یاد دلاتی ہے جب کشمیریوں نے سینوں پہ گولی کھا کر جدوجہدِ آزادئ کشمیر کی بنیاد ڈالی۔ وہ دن اور آج کا دن روز کشمیری اپنے خون سے اپنی آزادی کی تحریک کی آبیاری کر رہے ہیں
کل اگر مقبول بٹ تو آج برہان وانی ہے
کشمیر بنے گا????????— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) July 13, 2020
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کشمیری مسلسل کئی عشروں سے جاری بھارتی جارحیت کے خلاف سینہ سپر ہیں جبکہ بھارت کی مودی حکومت ظلم و ستم میں مصروف ہے۔
پیغام میں وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بھارت کی متشدد، شدت پسند اور نسل پرست حکومتوں نے مسلسل مظلوم کشمیریوں کے حقوق کا استحصال کیا جو آج بھی جاری ہے۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہر شہید ہونے والا مظلوم کشمیری ایک ایسا نیا سبب تخلیق کرتا ہے جس کے تحت ہم کبھی کشمیریوں بھائیوں کی جدوجہدِ آزادی کو فراموش نہیں کرسکتے۔
Kashmiris have been fighting against Indian atrocities and leading a freedom struggle for decades. India's violent, extremist & racist Govts have butchered their rights
Every Kashmiri Martyr is the reason we can never ignore the plight of our Kashmiri brothers#KashmirMartyrsDay
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) July 13, 2020
پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی تک کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا جبکہ کشمیر کی آزادی کا دن دور نہیں۔
پاکستان مقبوضہ کشمیرکی بھارت سےآزادی تک کشمیریوں کی جائزجدوجہدکی حمایت جاری رکھےگا- مقبوضہ کشمیرکی آزادی کا دن دور نہیں- انشااللہ#KashmirMartyrsDay #یوم_شہدائےکشمیر13جولائی1931 pic.twitter.com/t8oAziP53s
— Dr. Nausheen Hamid (@DrNausheenPTI) July 13, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے جبکہ مظلوم کشمیری مسلسل نسل در نسل جدوجہدِ آزادی میں شہید ہو رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آج یومِ شہدائے کشمیر کے موقعے پر مظلوم کشمیریوں کی غاصب بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مسلسل جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کشمیری مسلسل جدوجہدِ آزادی میں شہید ہو رہے ہیں۔وزیرِ اعظم